20 جولائی 2025 - 21:06
ماسکو: ڈاکٹر لاریجانی کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات

کریملن پیلس کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج روسی وفاق کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق؛ کریملن پیلس کے ترجمان دمیتری پسکوف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن آج علی لاریجانی کے میزبان تھے۔

تاس خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پسکوف نے اس سلسلے میں کہا: "روسی صدر نے آج کریملن میں اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کے سینئر مشیر علی لاریجانی سے  ملاقات کی۔"

ماسکو: ڈاکٹر لاریجانی کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات

انھوں نے کہا: ایرانی عہدیدار نے اس موقع پر "اپنے ملک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر" مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں اضافے اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنا جائزہ پیش کیا۔

روسی صدر نے خطے میں صورت حال کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور ایران کے جوہری معاملے کے سیاسی حل کی حمایت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha